ایران میں مسافر بس کو حادثہ، 13 افرادجاں بحق تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

ایران میں مسافر بس کو حادثہ، 13 افرادجاں بحق

ایران میں مسافر بس کو حادثہ، 13 افرادجاں بحق

ایران میں مسافر بس کو حادثہ، 13 افرادجاں بحق

ایران میں ہائی وے پر بس الٹنے کے باعث درجن سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی ایران کی ہائی وے پر مسافروں سے بھری بس اصفہان سے شمال مشرقی شہر مشہد کی جانب رواں دواں تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر بس ہائی وے کے مرکزی گارڈ ریل سے ٹکرا کر مخالف لین میں الٹ گئی اور اس دوران بس ایک ٹیکسی سے بھی ٹکرائی،حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 11 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹیکسی میں موجود دو مسافر بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

حادثے میں خواتین سمیت 13 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

 

Exit mobile version