اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے جعلی کارڈ کے ذریعے خود کو اہلکار ظاہر کرنے والے افغان شہری کو پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گرفتار افغان شہری حارث پر فراڈ کے متعدد کیسز میں مقدمات درج ہیں اور وہ پولیس کی مطلوب فہرست میں شامل تھا۔
ذرائع کے مطابق افغان شہری حارث خود کو امریکی سفارتخانے کا اہلکار ظاہر کرنے کے لیے جعلی کارڈ استعمال کرتا تھا اور اس کے بارے میں امریکی سفارتخانے نے بھی شکایت درج کرائی تھی۔
پولیس اور انٹیلی جنس اہلکاروں نے شہری کی سرگرمیوں پر نگرانی رکھی ہوئی تھی اور اس کی آمد و رفت کی معلومات حاصل کر رکھی تھیں۔
زرائع کے مطابق حارث دو خواتین کے ہمراہ ڈپلومیٹک انکلیو میں گاڑی کے ذریعے داخل ہوا جس کے بعد پولیس نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے تعاون سے اسے گرفتار کر لیا۔
گرفتار افغان شہری کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

Leave feedback about this