افغان وزیر صحت بھارت پہنچ گئے، صحت و دوا سازی میں تعاون کے راز کھلیں گے؟ اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتوں کا شیڈول سامنے آ گیا
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے وزیر صحت مولوی نور جلال جلالی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ بھارت پہنچ گئے ہیں۔ یہ افغان حکومت کی جانب سے تین ماہ کے دوران تیسرا اعلیٰ سطحی وفد ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کے مقصد سے روانہ ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، افغان وزیر صحت کا یہ دورہ صحت اور دوا سازی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ دورے کے دوران وزیر صحت مختلف بھارتی حکام اور متعلقہ اداروں سے ملاقات کریں گے تاکہ افغانستان میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے اور دوا سازی کے شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کیے جا سکیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ افغانستان کے وزیر تجارت نے بھی بھارت کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران افغان وزیر تجارت نے بھارتی وزیر تجارت اور وزیر خزانہ سے ملاقاتیں کی تھیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو فروغ دینا، تجارتی تعلقات کو آسان بنانا اور افغان بھارت مشترکہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا تھا۔
ماہرین کے مطابق، افغانستان کی حکومت مسلسل اعلیٰ سطحی وفود کے ذریعے بھارت کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ نہ صرف صحت اور تجارت کے شعبے میں بلکہ سرمایہ کاری اور دیگر معاشی شعبوں میں بھی باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
افغان وزیر صحت کے حالیہ دورے سے توقع کی جا رہی ہے کہ دوا سازی کے شعبے میں نئی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور دونوں ممالک کے درمیان صحت کے نظام کو مضبوط کرنے کے لئے طویل مدتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

Leave feedback about this