جمعت علمائے اسلام ف کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ بہار کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے مسلمان خاتون کا نقاب کھینچنے کا واقعہ کوئی نئی بات نہیں اور ایسے طرزِ عمل کی توقع انہی سے کی جا سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب سے نریندر مودی اقتدار میں آئے ہیں، بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور یہ واقعہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی کھلم کھلا پامالی کی گئی ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔علامہ راشد محمود سومرو کے مطابق یہ واقعہ مودی حکومت اور اس کے متعصبانہ ایجنڈے کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

Leave feedback about this