سینیئر صحافی طلعت حسین نے بھارتی ریاست بہار میں خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کو گھٹیا حرکت قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے بچی کا حجاب خود اتارنے کی کوشش کی ہے، یہ بہت گھٹیا حرکت تھی۔طلعت حسین نے کہا کہ بھارت کے اندرونی بہت مسائل ہیں، بہار کا وزیراعلیٰ بھی عمران خان کا بہت فیورٹ تھا، عمران خان ورلڈ اکنامک فورم پر کہتے تھے کہ ہم نے بھی نتیش کمار جیسے پراجیکٹ لانچ کرنے ہیں تو یہ ہے وہ پراجیکٹ۔انہوں نے کہا کہ یہ سب ورلڈ اسٹیج پر ہو رہا ہے، انڈیا کی یہ حالت ہوچکی ہے، ہم ہمیشہ سے کہتے ہیں کہ انڈیا میں گاندھی کے قتل سے لے کر نتیش کمار کی ثقافتی دہشتگردی کے واقعے تک انڈیا کا مسئلہ ہے۔واضح رہے کہ بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ایک سرکاری تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب زبردستی اتارنے کی کوشش کی گئی۔کانگریس نے اس واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ کا یہ رویہ ناقابلِ قبول ہے۔ ایک خاتون ڈاکٹر اپنا اپائنٹمنٹ لیٹر لینے آئی تھیں اور اس موقع پر نتیش کمار نے ان کا حجاب اتارنے کی کوشش کی جو نہ صرف بدتمیزی بلکہ ناقابلِ معافی عمل ہے۔کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ فوری طور پر استعفیٰ دیں۔

Leave feedback about this