دنیا

لاکھوں روپے مالیت کے طوطے کو بچاتے ہوئے مالک خود کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا

لاکھوں روپے مالیت کے طوطے کو بچاتے ہوئے مالک خود کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا

بھارتی شہر بنگلور میں ایک 32 سالہ تاجر اپنے قیمتی پالتو طوطے کو بچانے کی کوشش کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ بنگلور کے گیری نگر علاقے میں پیش آیا طوطے کے مالک کی شناخت ارون کمار کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ارون کمار کا پالتو مکاؤ طوطا، جس کی مالیت تقریباً ڈھائی لاکھ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے جمعے کی صبح گھر سے اُڑ کر قریب واقع بجلی کے کھمبے پر جا بیٹھا تھا۔ طوطے کو واپس لانے کے لیے ارون کمار ہاتھ میں لوہے کا پائپ لے کر کمپاؤنڈ کی دیوار پر چڑھ گیا، اس دوران پائپ غلطی سے ہائی وولٹیج بجلی کی تار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اسے شدید کرنٹ لگا اور وہ دیوار سے نیچے گر پڑا۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق، ’وہ طوطے کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا کہ لوہے کا پائپ اچانک ہائی وولٹیج لائن سے چھو گیا‘۔ ارون کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image