پاکستان تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی؟ اوگرا کا بڑا بیان آگیا،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی؟ اوگرا کا بڑا بیان آگیا،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق زیر گردش خبروں کو مسترد کردیا۔ ترجمان اوگرا نے وضاحت کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تمام خبریں قیاس آرائیاں ہیں، قیمتوں سے متعلق کسی قسم کا ابتدائی ورک یا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اوگرا کا کہنا ہے کہ قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق مقررہ وقت پر کیا جاتا ہے، قیمتوں سے متعلق حساب کتاب صرف سرکاری ہدایت پر حکومت کو بھجوایا جاتا ہے۔ ترجمان اوگرا نے جاری وضاحت میں مزید کہا کہ قیمتوں کے تعین میں قانونی اور طے شدہ طریقہ کار پر مکمل عمل کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ذرائع سے ایک خبر آئی تھی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق ابتدائی ورکنگ تیار کرلی گئی ہے، پیٹرول 36 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔جبکہ مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے ایک پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image