گورنر راج لگانا ہے تو تمام صوبوں میں لگائیں، شاہد خاقان عباسی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

گورنر راج لگانا ہے تو تمام صوبوں میں لگائیں، شاہد خاقان عباسی

گورنر راج لگانا ہے تو تمام صوبوں میں لگائیں، شاہد خاقان عباسی

گورنر راج لگانا ہے تو تمام صوبوں میں لگائیں، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ گورنر راج لگانا ہے تو تمام صوبوں میں لگائیں۔ سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کو نظر انداز کر کے پاکستان کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ گورنر راج آئین میں ایک انتہائی قدم ہے، اگر گورنر راج لگانا ہے تو تمام صوبوں میں لگایا جائے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نظام وہ ہونا چاہیے تو مسائل حل کرے نا کہ اپنے اقتدار کو طول دے۔ کرسیوں سے ہٹ کر پاکستان کو آگے رکھیں گے، تو مسائل کا حل مل جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے آج اپنی سیاست کو نفرت میں بدل دیا ہے۔ ملک کو جوڑنے اور نفرت ختم کرنے والی واحد جماعت ہماری ہے۔ ہمارا مقصد اقتدار نہیں صرف پاکستان کی ترقی ہے۔

Exit mobile version