پشین میں عوام کو دیکھ کر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اچانک گاڑی سے اتر کر لوگوں میں گھل مل گئے۔عوام کا وزیر اعلیٰ کو اپنے درمیان پاکر اظہار مسرت ، میر سرفراز بگٹی نے مقامی افراد سے حال احوال دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان روایتی کھیل ’’بنٹے‘‘ کھیلنے والوں کے ساتھ شریک ہوئے ، وزیر اعلیٰ نے خود بھی بنٹے کھیلنے میں دلچسپی لی ، عوامی وزیر اعلیٰ کو اپنے درمیان پاکر لوگوں کا جم غفیر جمع ہوگیا ۔ پشین کے بزرگوں نے روایتی دعاؤں کے ساتھ وزیر اعلیٰ کا خیرمقدم کیا، وزیر اعلیٰ کی اچانک آمد سے پشین کا ماحول خوشی اور جوش میں بدل گیا، لوگوں نے میر سرفراز بگٹی کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہا اور بہتری کی تجاویز پیش کیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے خانوزئی سمیت صوبے بھر میں کھیلوں کی سرپرستی اور فروغ کے عزم کا اظہار کیا، نوجوانوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی یوتھ پالیسیوں پر اظہار اطمینان کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی شفقت پر نوجوان نہال ، سیلفیاں بھی بنائیں ۔ مقامی لوگوں نے وزیر اعلیٰ کی خدمات کو بھرپور سراہا اور پشین کے مسائل سے آگاہ کیا ، مقامی افراد نے اظہار محبت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کاعوامی رویہ ہمارے دل جیت لیتا ہے۔
Leave a Comment
