پی ٹی آئی7 دسمبر کو پشاور میں جلسہ کریگی اور اسکا اگلا لائحہ عمل دیں گے، شفیع جان پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی7 دسمبر کو پشاور میں جلسہ کریگی اور اسکا اگلا لائحہ عمل دیں گے، شفیع جان

پی ٹی آئی7 دسمبر کو پشاور میں جلسہ کریگی اور اسکا اگلا لائحہ عمل دیں گے، شفیع جان

پی ٹی آئی7 دسمبر کو پشاور میں جلسہ کریگی اور اسکا اگلا لائحہ عمل دیں گے، شفیع جان

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان کا کہنا ہے کہ ہم 7 دسمبر کو پشاور میں جلسہ کررہے ہیں اس میں اگلا لائحہ عمل دیں گے۔ہم کسی سے رابطے میں نہیں ہم بانی کی ہدایات پر عمل کررہے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے اڈیالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم عدالتی حکم کے مطابق یہاں آتے ہیں۔منگل کو بانی کی بہنوں اور جمعرات کو سیاسی لوگوں کی ملاقات ہوتی ہے۔منگل کو بھی ہم پھر آئیں گے بانی کی فیملی کی ملاقات کی کوشش کرینگے۔وزیر اعلیٰ کے پی نویں بار ملاقات کیلئے آئے ہیں لیکن انکو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ہم یہ ساری چیزیں آن ریکارڈ لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی سے رابطے میں نہیں ہم بانی کی ہدایات پر عمل کررہے ہیں۔وزیراعظم کے اختیار میں کچھ نہیں ہے، وہ ملاقات نہیں کراسکتے۔

Exit mobile version