نیویارک :امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا۔نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارتی جارحیت سامنے آنے پر جنرل عاصم منیر کی قیادت میں مثال قائم کی گئی، جنگی مشقوں میں جنرل عاصم نے ٹینک پر چڑھ کر فورسز سے خطاب کیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، جنرل عاصم منیر بھارتی جارحیت کے خلاف سخت مقف رکھتے ہیں، پاکستانی آرمی چیف دو قومی نظریے پر یقین رکھتے ہیں، نریندر مودی مسلمانوں کو اپنے لیے خطرہ سمجتے ہیں۔
امریکی اخبار نے مضمون کا آغاز ان الفاظ سے کیا کہ کچھ عرصہ پہلے تک پاکستان کے سب سے طاقتور شخص نے پردے کے پیچھے رہنے کو ترجیح دے رکھی تھی، اپنے عوامی پروفائل کو سختی سے کنٹرول کیا، اور بیانات کو زیادہ تر فوجی تقریبات کے خطابات تک محدود رکھا۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق 2 ہفتے قبل بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے دہشتگرد حملے کے بعد پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے مرکز میں قدم رکھ دیا ہے۔
پہلگام قصبے کے قریب 2 درجن سے زائد ہندو سیاحوں کی ہلاکت کے بعد جب بھارت میں زبردست ردعمل کے لیے دبا بڑھ گیا، تو جنرل منیر نے اپنی سخت گفتگو سے پاکستان کے لہجے کو مزید تبدیل کر دیا ہے۔
جمعرات کو ایک فوجی مشق کے دوران ایک ٹینک کے اوپر کھڑے ہو کر جنرل عاصم منیر نے میدان میں موجود فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے، بھارت کی جانب سے کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری، پرعزم اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق یہ پاکستان کے اس عزم کا حوالہ تھا کہ وہ کسی بھی بھارتی حملے کا مقابلہ کرے گا یا اس سے آگے نکل جائے گا۔
یاد رہے کہ اکتوبر 2024 میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے جریدے یونی پاتھ نے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں انتہا پسندی کے خلاف توانا آواز اور پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے پر عزم قرار دیتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کی کاوشوں، علاقائی و ملکی استحکام کے لیے کردار اور سماجی و اقتصادی اقدامات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا تھا۔
یونی پاتھ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو ان کی پیشہ وارانہ اور قائدانہ صلاحیتوں پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار کو ایسے لیڈر کے طور پر یاد کیا جائے گا، جن کا اولین عزم پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی ہے۔سینیٹ کام جریدے میں شائع مضمون میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نومبر 2022 میں کمان سنبھالنے کے بعد سے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں۔
تازہ ترین
بھارتی جارحیت ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈ کرکے مثال قائم کی،امریکی اخبار
- by web_desk
- مئی 5, 2025
- 0 Comments
- 551 Views
- 10 مہینے ago

Leave feedback about this