تازہ ترین

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کا ایک اور مذموم منصوبہ بے نقاب

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کا ایک اور مذموم منصوبہ بے نقاب

اسلام آباد:پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کا ایک اور مذموم اور خطرناک منصوبہ بے نقاب ہوگیا، پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بے نقاب ہونے پر بھارت نے نیا ڈرامہ رچانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ 2003 سے بھارتی جیلوں میں قید 56 بے گناہ پاکستانیوں کو استعمال کرنے کا بھارتی منصوبہ بے نقاب ہوا ہے، 56 بے گناہ قیدیوں میں زیادہ تر ماہی گیر اور غلطی سے ایل او سی پار کرنے والے شامل ہیں اور بھارت تشدد کے ذریعے ان 56 قیدیوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر سکتا ہے۔
بھارت پاکستانی قیدیوں سے تشدد کے ذریعے زبر دستی پاکستان کے خلاف زہر اگلوا سکتا ہے، ان قیدیوں کو جعلی مقابلے میں شہید کر کے دہشتگرد ظاہر کیا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل ضیا مصطفی نامی پاکستانی شہری کو جنوری 2003 سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے جبری وغیرقانونی حراست میں رکھا تھا، ضیا مصطفی کو اکتوبر 2021 میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا۔اسی طرح محمد علی حسن کو بھی 27 اکتوبر 2006 سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے جبری و غیرقانونی قید میں رکھا تھا، محمد علی حسن کو بھی اگست 2022 میں میجر جعلی مقابلے میں شہید کر دیا گیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image