تازہ ترین

ملک میں قوانین تو موجود مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا: سپریم کورٹ

مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی کیس سننے والا سپریم کورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل نے بچوں کے اغوا سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ ملک میں قوانین تو موجود ہیں مگر ان پر عمل نہیں ہوتا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے ملک بھر میں بچوں کے اغوا کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دورانِ درخواست گزار کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ اٹارنی جنرل تمام آئی جیز سے ملاقات کریں، آئی جیز کے ساتھ آج تک کوئی ملاقات نہیں کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ آئی جیز کے ساتھ اٹارنی جنرل کی ملاقات ہوئی تھی، جس پر وکیل نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کیلئے ادارے تو قائم ہیں لیکن کام نہیں ہو رہا۔
جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جس کا کام ہے اسی نے کرنا ہے، ہم ہر کام خود نہیں کر سکتے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کے حوالے سے قوانین موجود ہیں، اس موقع پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ قوانین تو موجود ہیں، لیکن عمل درآمد نہیں ہوتا۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image