لندن:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف جیت کی صورت میں پاکستانی ٹیم کو بطور انعام ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ لندن میں ہوں لیکن دل اور دماغ دبئی میں ہونے والے پاک بھارٹ ٹاکرے پر لگا ہوا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی اور قوم کا سر فخر سے بلند کرے گی۔
کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے لیکن اگر پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف میچ جیت جاتی ہے تو میں قومی ٹیم کو اپنی طرف سے ایک کروڑ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کرتا ہوں۔مجھ سمیت پوری قوم جیت کیلئے دعا گو ہے، کھلاڑی پوری لگن اور محنت سے کھیلیں، انشا اللہ فتح ہماری ہوگی۔
