ہاریں یا جیتیں ہم آپ کے ساتھ ہیں: محسن نقوی کا قومی ٹیم کو پیغام کھیل Roze News
کھیل

ہاریں یا جیتیں ہم آپ کے ساتھ ہیں: محسن نقوی کا قومی ٹیم کو پیغام

پورا خطہ جنگ کے دہانے پر، قومی سلامتی پر ہرگز آنچ نہیں آنے دینگے: محسن نقوی

پورا خطہ جنگ کے دہانے پر، قومی سلامتی پر ہرگز آنچ نہیں آنے دینگے: محسن نقوی

دبئی:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کہا ہے کہ قومی ٹیم کو پیغام ہے آپ ہاریں یا جیتیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کل اچھا مقابلہ ہوگا اور پاکستان ٹیم پوری طرح تیار ہے، چیزیں اوپر نیچے ہوتی ہیں، کل انشااللہ پاکستان جیتے گا، اور یہ پاکستان کے لیے بڑا انعام ہوگا۔
بھارت سے پوچھیں گے کہ اگر وہ لاہور آکر کھیل رہے ہوتے تو ان کے کیا احساسات ہوتے، پاکستان نے آج 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا ہے۔انگلینڈ آسٹریلیا میچ کے دوران بھارتی ترانہ بجنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایونٹ کا آرگنائزر آئی سی سی ہے۔

Exit mobile version