کراچی:سندھ ہائی کورٹ سابق صدر عارف علوی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے سابق صدر عارف علوی کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔عارف علوی کے وکیل نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ روز عدالت نے 3 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کی تھی، سیاسی انتقام کی وجہ سے نامعلوم ایف آئی آرز میں گرفتاری کا خدشہ ہے، ہم نے مقدمات کے اندراج سے متعلق حکم امتناع کی درخواست بھی دائر کی ہے، گرفتار ہوگئی تو ہم اس عدالت کے دائرہ اختیار سے نکل جائیں گے۔
جسٹس ثنا اکرم منہاس نے کہا کہ ہم اس مرحلے پر کوئی حکم امتناع جاری نہیں کر رہے، یہ اپنے آپ کو کچھ دن کے لیے بچا لیں گے۔وکیل نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے ساتھ ایسا ہو چکا ہے، جسٹس ارباب علی ہکڑو نے کہا کہ ہمارے سامنے ایف آئی آرز نہیں کیسے روک سکتے ہیں؟
عارف علوی کے وکیل نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کیا جائے، سماعت کے دوران سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ اگر اجازت ہو تو میں کچھ کہوں۔عدالت نے عارف علوی کو بات کرنے سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے وکیل دلائل دے چکے ہیں، جسٹس ثنا اکرم منہاس نے کہا کہ پراسیکیوٹر جنرل سندھ آفس سے کوئی آیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے درخواست پر صوبائی اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 12 دسمبر تک جواب طلب کر لیا اور سماعت ملتوی کر دی۔
پاکستان
سندھ ہائیکورٹ کا سابق صدرعارف علوی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
- by web_desk
- دسمبر 5, 2024
- 0 Comments
- 816 Views
- 1 سال ago

Leave feedback about this