پاکستان

علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر : پاکستان

علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر : پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، وزیراعظم نے ریاض میں ون واٹر سمٹ میں شرکت کی، شہباز شریف نے آبی تنازعات کے حل کیلئے علاقائی تعاون،ڈیٹا شیئرنگ کیلئے فریم ورک پر زور دیا۔
اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر بربریت جاری ہے، علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے، اقوام متحدہ کی کل کی قرار داد کو خوش آمدید کہتے ہیں، قرارداد میں فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا کہا گیا۔پاکستان مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے۔ علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image