تازہ ترین

ہم اپوزیشن میں ، حکومت میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، فضل الرحمن

اسحاق ڈار کہہ رہے تھے 26ویں ترمیم ہضم کرنا مشکل ، اب 27ویں کہیں اور سے لائی جارہی ہے، فضل الرحمان

چنیوٹ:سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے چناب نگر میں ختم نبوت کانفرنس کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے آئینی بحران پیدا نہیں ہو گا۔ آئینی ترمیم سے پارلیمنٹ کا ایک کردار سامنے آیا ہے۔ مرضی کے فیصلے آئے تو شدید ردعمل دیں گے ۔مولانا فضل الرحمن نے مستقبل میں اب عدالتیں اِدھر ادھر نہیں ہوں گی۔ عدلیہ پر اٹھنے والے سوالات کا بھی راستہ بند ہو گا۔ اللہ قوم کو انصاف دلانے میں نئے چیف جسٹس کی مدد کرے۔ 26 ویں آئینی ترمیم کی متنازع شقیں میں نے ختم کروا دی تھیں۔ 27 ویں آئینی ترمیم لانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے غیر متنازع اور اچھا وقت گزارا۔ نئے چیف جسٹس کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
جے یو آئی کے حکومتیں احتجاج یا مظاہرے نہیں کرتیں۔ حکومتیں احتجاج یا مظاہروں میں مداخلت بھی نہیں کرتیں۔ ہم اپوزیشن میں ہیں حکومت میں آنے کا کوئی ارداہ نہیں۔ ہم پکڑ دھکڑ اور بے بنیاد مقدمات کی سیاست کے قائل نہیں ہیں۔ احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن صوبوں کی وفاق پر چڑھائی مناسب نہیں ۔ شیخ رشید کے گیٹ نمبر 4 کھلنے کی بات پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ بشری بی بی سمیت تمام خواتین کو عدالتی ریلیف ملا ہے۔ اعلی عدلیہ نے سود کے خاتمے کے لیے 31 دسمبر 2027 تک مہلت دی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image