ہم معاشی محاذ پر بہترین پوزیشن میں آ گئے ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب تازہ ترین Roze News
تازہ ترین معیشت و تجارت

ہم معاشی محاذ پر بہترین پوزیشن میں آ گئے ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

سچ ہے کچھ فرمز ملک سے جا رہی، تسلیم کرنا ہوگا ٹیکس، انرجی قیمت زیادہ ہے: وزیر خزانہ

سچ ہے کچھ فرمز ملک سے جا رہی، تسلیم کرنا ہوگا ٹیکس، انرجی قیمت زیادہ ہے: وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریکوڈک پر جلد پیشرفت ہوگی، سعودی عرب سے پرائیویٹ سیکٹر پاکستان میں سرمایہ کاری کریگا،، پچھلے ایک سال میں پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی ہے، جس کے نتائج ملنا شروع ہوگئے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی معیشت میں مسلسل استحکام آ رہا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے جبکہ مہنگائی کی شرح بھی سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے، کرنٹ اکانٹ خسارے میں خاطر خواہ کمی آ رہی ہے، شرح سود میں کمی سے معاشی سرگرمیاں بحال ہونگی، اس موقع پروفاقی وزیر خزانہکا مزید کہنا تھا ک، ہم نے مائیکرو اکنامک اسٹیبلیٹی کیلئے کام کیا ہے، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں ہے بلکہ کاروبار کیلئے سہولیات فراہم کرنا ہے، معاشی اصلاحات کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں اور اس وقت ہم معاشی محاذ پر بہترین پوزیشن میں آگئے ہیں، نجی شعبے کی شراکت داری سے ملکی معیشت کو مستحکم کر سکتے ہیں۔اس موقع پروفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ پاکستان سعودی مارکیٹ میں اپنی موجودگی بڑھانا چاہتا ہے، سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری خالد الفالح کی قیادت میں سعودی وفد کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع ہیں، سعودی عرب پاکستان کیلئے اہم تجارتی شراکت دار ہے اور اس فورم کا مقصد مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے، سعودی عرب زراعت، کان کنی، آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریگا، ان کا مزید کہنا تھا سعودی ولی عہد کا 2030کا وژن قابل تحسین ہے، پاکستان تجارت کے فروغ میں سعودی فرمانروا کا وژن 2030 اہم کردار ادا کرے گا، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہے۔وفاقی وزیر جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ ویژن 2030 سعودی عرب کی معیشت میں متنوعیت لانے کا اہم منصوبہ ہے، پاکستانی کاروبار سعودی عرب کے ویژن 2030 میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔اس موقع پروزیر پٹرولیم مصدق ملک نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے متعدد مواقع موجود ہیں۔پاکستان میں دوست ممالک کے سرمایہ کاروں کیلئے ریڈ کارپٹ بچھانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، سعودی عرب میں پٹرولیم کے خام مال کے بیشمار وسائل موجود ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کو بزنس ماڈلز متعارف کرانے کی ضرورت ہے، ایس آئی ایف سی سعودی سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کرے گا جبکہ سعودی عرب پاکستان میں سیاحت کے مواقعوں سے استفادہ کر سکتا ہے۔ فورم سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ آئی ایف سی ولید المرشد نے کہا کہ پاکستان میں نجی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، سرمایہ کاری کیلئے پاکستان سے بات چیت مثبت رہی۔ دونوں ممالک کے درمیان کاروبار کو فروغ دیں گے، پاکستانی سرمایہ کاروں میں کاروبار کے لحاظ سے پوٹینشل موجود ہے، سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے پر پاکستانی حکام کے شکر گزار ہیں۔ایگزم بینک کے تامرالشطری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مذہب اوراقدار پر مبنی مشترکہ تعلقات قائم ہیں۔فاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی لیڈر شپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان میں آمد خوش آئند ہے۔دورے کے باعث مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان میں سرمایہ کاری کا فروغ ہماری ترجیح ہے، ایس آئی ایف سی، بورڈ آف انویسٹمنٹ سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

Exit mobile version