سعودی عرب اور پاکستان کے مابین 2ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

سعودی عرب اور پاکستان کے مابین 2ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین 2ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین 2ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع

 

اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں 2027 تک 5 ارب ڈالر سے زائد کی مجموعی سرمایہ کاری ہوگی،اس سلسلے میں سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تقریبا 30 معاہدوں پر دستخط کیے جائینگے۔ حکومتی اور نجی شعبے سے تقریبا 40 کمپنیوں کا وفد سرمایہ کاری کے لیے پاکستان پہنچے گا۔ سعودی عرب کے ساتھ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کنسٹرکشن میٹریل کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ سعودی وفد پٹرولیم کے شعبے اور پاور سیکٹر کے معاہدوں پر بھی دستخط کریگا۔فوڈ سکیورٹی، میٹ ایکسپورٹ، پاکستانی رائس ایکسپورٹ کے لیے بھی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ مائننگ، آئل ریفائنری، ریلوے کے لیے بھی طے شدہ معاہدوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائیگا۔ پہلے مرحلے میں سعودی عرب سے نجی شعبہ پاکستان میں تقریبا ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا۔نجی شعبہ پاکستان میں اپنے لوکل نمائندے تعینات کر کے سرمایہ کاری کا حجم بڑھائے گا۔ حکومتی سطح پر سرمایہ کاری کیلئے ریگولیٹری منظوری دیدی گئی، جب کہ این او سی سے متعلقہ پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائیگا

Exit mobile version