کراچی:پاکستانی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس نے پہلی بار 86 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی، 581پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 86 ہزار 245 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔واضح رہے اس سے قبل کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں 753 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 85 ہزار 663 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ 100انڈیکس اکتوبر کے 6 کاروباری دنوں میں 5000 پوائنٹس سے زائد بڑھ چکا ہے، ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ بھی برقرار ۔ انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ہوئی، انٹربینک میں ڈالر 277.67 روپے سے کم ہو کر 277.60 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
نیاریکارڈ قائم، پاکستان اسٹاک مارکیٹنے 86ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کرلی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار