بجلی پیداوار، انڈپینڈنٹ ملٹی پلیئر مارکیٹ بنانے کی منظوری تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

بجلی پیداوار، انڈپینڈنٹ ملٹی پلیئر مارکیٹ بنانے کی منظوری

بجلی پیداوار، انڈپینڈنٹ ملٹی پلیئر مارکیٹ بنانے کی منظوری

بجلی پیداوار، انڈپینڈنٹ ملٹی پلیئر مارکیٹ بنانے کی منظوری

اسلام آباد:وزیراعظم کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کی جانب سے ملک کے توانائی شعبے کی اصلاحات کیلئے بڑا اقدام کرتے ہوئے پاکستان میں بجلی کی پیداوار اور خرید کیلئے ایک انڈپینڈنٹ ملٹی پلیئر مارکیٹ بنانے کی منظوری دی گئی۔، کابینہ کمیٹی نیانڈپینڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر ISMO کی تشکیل کی اصولی منظوری دیدی جس کی کابینہ سے توثیق کی جائے گی، اجلاس کو بجلی کے شعبے کے گردشی قرضوں پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس ایم او کو کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت ایس ای سی پی سے رجسٹر کیا جائے گا، آئی ایس ایم او حکومت کے ملک میں بجلی کے واحد خریدار کے کردار کو بتدریج ختم کر کے بجلی کی مارکیٹ کو ملٹی پلیئر انڈپینڈنٹ مارکیٹ میں تبدیل کر دے گا، اس سے پاکستان میں بجلی کی ایک موثر اور شفاف مسابقتی مارکیٹ قائم کی جائے گی۔ اس نظام سے بجلی کے صارفین کو تقسیم کار کمپنیوں کے علاوہ دیگر سپلائرز سے بجلی خریدنے کی سہولت فراہم ہو سکے گی، اس ادارے سے کم سے کم لاگت کی بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے نظام کیلئے طویل مدتی منصوبہ بندی کی جا سکے گی۔ آئی ایس ایم او کے قیام سے بجلی کے شعبے میں گردشی قرضے اور بجلی کے نرخوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی، آئی ایس ایم او کے بورڈ میں بجلی کے شعبے کے ماہرین کی شمولیت یقینی بنائی جائے گی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بجلی شعبے کی اصلاحات کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں، بجلی شعبے میں چوری اور نقصانات کو کم کرنے کیلئے اقدامات تیز اور مثر بنائے جائیں۔ بجلی چوری میں ملوث تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے، بجلی شعبے کی اصلاحات اور چوری کے سدباب کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

Exit mobile version