شہریار آفریدی نے انتخابی نشان کی بوتل ملنے پر پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ پی ٹی آئی کے امیدوار شہریار آفریدی نے انتخابی نشان کی بوتل ملنے پر پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔شہریار آفریدی نے درخواست میں الیکشن کمیشن، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر کو فریق بنایا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مجھے بوتل کا نشان الاٹ کیا، میں سابق وفاقی وزیر رہا ہوں، انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ میں سابق ارکان کو ترجیح دی جاتی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا سے معلوم ہوا کہ انتخابی نشان کی بوتلیں الاٹ کی گئی ہیں، انتخابی نشان کی الاٹمنٹ سے قبل امیدوار کی رائے لی جاتی ہے، ریٹرننگ افسر سے بارہا رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

Leave feedback about this