بنوں کے علاقے بکا خیل میں موڑسائیکل سوار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا، جس کے نتیجے میں دو شہری شہید ، تین فوجیوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق بکا خیل بنوں میں خود کش حملہ گذشتہ روز ہوا جس میں مورسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے سکیورٹی فورسیز کے قافلے پر حملہ کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ خودکش حملہ آور کی افغان شہری کے طورپر شناخت ہوئی ہے جس کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ خودکش حملے میں دو معصوم شہری شہید ہوئے ہیں جبکہ تین فوجی اہلکار اور تین شہر ی زخمی ہوگئے ۔

Leave feedback about this