لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ آج کچھ سیاستدان اور کچھ اینکر یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ الیکش التواءہوسکتے ہیں ، الیکشن کا التواءملکی مفاد کیخلاف ہوگا، ایسا نہیں ہونے دینگے ۔گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان کا سیاسی و معاشی استحکام نواز شریف کو انصاف کی فراہمی سے جڑا ہے انہوں نے کہاکہ جتنا جلدی نواز شریف کو انصاف ملے گا اتنا جلدی ملک میں سیاسی ومعاشی استحکام آئیگا، بے گناہ کو انصاف نہیں ل رہا اور گنا ہگار کو بیلنس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ آپ سوچیں 190 ملین پاﺅنڈ کھانیوالوں پر قانون حرکت میں نہیں آرہا تھا لاڈلے پر کوئی گانلی نہیں اُٹھا سکتا تھا ۔کیا پاکستان میں انصاف چہرے دیکھ کر ملے گا

Leave feedback about this