سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل میں بہتر کلاس سمیت فیملی اور وکلاءسے ملاقات کی بھی اجازت مل گئی ۔فواد چوہدری کی جیل میں سہولتوں ، وکلاءاور فیملی ارکان سے ملاقات کی اجازت دینے سے متعلق درخواست پر جسٹس میاں گل اور نگزیب نے سماعت کی ۔گذشتہ سماعت پر عدالت نے چیف کمشنر کیخلاف توہین عدالت کاررروائی کا عندیہ دیاتھاعدالت کی جانب سے چیف کمشنر کو پٹیشنز کی درخواستوں کو زیر غور لاکر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ عدالتی حکم پر چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ۔چیف کمشنر نے فواد چوہدری کی درخواست پر عمل درآمد پر عمل درآمد کی رپورٹ جمع کروا دی ۔
Leave a Comment
