ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان افغان مہاجرین کیخلاف نہیں بلکہ غیر قانونی مہاجرین کیخلاف ہے ۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان افغان مہاجرین سمیت تمام غیر قانونی رہائش پذیر باشندوں کیخلاف کارروائی کررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ، لاکھوں مہاجرین کی کھلے دل سے برسوں میزبانی کی ، افغان عبوری حکومت کیساتھ بات چیت جاری رکھیں گے ۔پاکستان کو بھارتی ویزے نہ ملنے کے معاملے پر ممتاز زہرہ بلوچ نے کہاہے کہ عالمی کپ میں پاکستانیوں کو ویزوں کے اجراءکیلئے بھارت سے رابطے میں ہیں، بطور میزبان بھارت پاکستانی شائقین کے علامی کپ دیکھنے میں رکاﺅٹیں نہ ڈالے
پاکستان افغان مہاجرین نہیں بلکہ غیر قانونی مہاجرین کیخلاف ہے ، دفتر خارجہ

پاکستان افغان مہاجرین نہیں بلکہ غیر قانونی مہاجرین کیخلاف ہے ، دفتر خارجہ