پنجاب کے شہر راولپنڈی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 63 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔پنجاب میں ڈینگی وائرس کی صورتحال دن بہ دن بگڑ رہی ہے جبکہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ 8 افراد کی حالت تشویش ناک ہے ۔محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1506 ہوگئی ہے ۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ہولی فیملی ہسپتال میں اکیسی ڈی ایچ کیو میں 31 بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 46 افراد زیر علاج ہیں ۔ڈینگی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 39 مقدمات درج جبکہ ایک عمارت کو سیل کردیاگیا ۔
راولپنڈی ، مزید 63 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ،8 کی حالت تشویشناک

راولپنڈی ، مزید 63 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ،8 کی حالت تشویشناک