اسد قیصر کی اخراج مقدمہ کی درخواست خارج پاکستان Roze News
پاکستان

اسد قیصر کی اخراج مقدمہ کی درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ کے جج صاحبان نے اپنے حلف کیساتھ انصاف کیا، اسد قیصر

لاہور ہائیکورٹ کے جج صاحبان نے اپنے حلف کیساتھ انصاف کیا، اسد قیصر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اخراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں دفعہ144کی خلاف ورزی،لاؤڈ سپیکر کے استعمال اور احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی۔درخواست کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگری نے کی۔اسد قیصر کے وکیل شیر افضل مروت نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر موقع پر موجود ہی نہیں تھے،انہیں ایف آئی آر میں نامزد کردیا گیا۔وکیل شیر افضل مروت نے عدالت میں ایف آئی آر پڑھ کر بھی سنائی۔عدالت نے سوال کیا کہ ایف آئی آر میں اسد قصر کا نام ہے،ان پر الزام کیا ہے؟سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ اسد قیصر نے شہباز گل کی رہائی کے لئے احتجاج کیا تھا۔ڈرانے دھمکانے اور دفعہ144کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج ہے۔

Exit mobile version