اٹارنی جنرل کی تعیناتی پر حکومت کسی سے بارگینکر رہی ہے؟جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پاکستان Roze News
پاکستان

اٹارنی جنرل کی تعیناتی پر حکومت کسی سے بارگینکر رہی ہے؟جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

پولیس کی عزت نہیں رہی، لگتا ہے کرائے کی پولیس بن گئی، چیف جسٹس

پولیس کی عزت نہیں رہی، لگتا ہے کرائے کی پولیس بن گئی، چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی عدم تعیناتی پر ایک بار پھر اظہار برہمی کیا ہے۔سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ٹیمپرڈ گاڑی سے متعلق کیس پر سماعت کی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دوران سماعت برہمی کااظہارکرتے ہوئے استفسار کیا کہ ملک میں اس وقت اٹارنی جنرل کون ہے؟جس کا ڈپٹی اٹارنی جنرل تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ آں آں آں ایسے کررہے ہیں جیسے بہت مشکل آئینی سوال پوچھ لیا ہے۔جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حکومت اتنی نااہل ہے کہ ایک اٹارنی جنرل تک تعینات نہیں کرسکتی،کیا اٹارنی جنرل کی تعیناتی پر حکومت کسی سے بارگین کررہی ہے؟جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ساڑھے 5ہزار وکیل ہیں حکومت کو ایک نہیں مل رہا۔اٹارنی تعینات نہ کر کے حکومت کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

Exit mobile version