تازہ ترین

تحریک انصاف کے مزید34اور شیخ رشید کے قومی اسمبلی سے استعفے منظور

تحریک انصاف کے مزید34اور شیخ رشید کے قومی اسمبلی سے استعفے منظور

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید34اور شیخ رشید احمد کے قومی اسمبلی سے استعفیٰ منظور کرلئے۔ہمارے نمائندے کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے ایوان کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کچھ استعفیٰ منظور کرلئے تھے تاہم بقیہ استعفیٰ منظور نہیں کیے اور منظوری کے لئے انہیں فرداً پیش ہونے کا کہا تھا۔تحریک انصاف نے پہلے تو انفرادی طورپر ارکان کی پیشی سے انکار کیا بعد ازاں حکومت گرانے اور عام انتخابات کے لئے ارکان کی انفرادی یا اجتماعی پیشی کے لئے ہامی بھری تاہم استعفے منظوری کے مراحل سے نہ گزر سکے۔ایک روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کا بیان جاری کیا اور کہا تھا کہ ہم اسمبلی میں واپس جاسکتے ہیں جب کہ چند روز قبل انہوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا بھی عندیہ دیا تھا ا ور اس فیصلے کی تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے منظوری بھی دی تھی تاہم آج ارکان ا سمبلی کے استعفے منظور ہونے کی خبر سامنے آگئی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image