قومی اسمبلی میں واپسی کے حوالے سے فیصلہ آج ہوگا،فرخ حبیب پاکستان Roze News
پاکستان

قومی اسمبلی میں واپسی کے حوالے سے فیصلہ آج ہوگا،فرخ حبیب

مریم نواز کی بدزبانی سے کوئی ادارہ محفوظ نہیں رہا، فرخ حبیب

مریم نواز کی بدزبانی سے کوئی ادارہ محفوظ نہیں رہا، فرخ حبیب

لاہور:پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں واپسی کے حوالے سے منگل کو اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔زمان پارک لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خاننے ملکی استحکام کے لئے کمیشن قائم کرنے پیش کش کی ہے۔ہمیں ملک کی خاطر آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری بھجوادی جائے گی سب مسائل رجیم چینج آپریشن کے باعث پیدا ہوئے جس کے ذمہ دار جنرل ریٹائرڈ باجوہ ہیں۔فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ حقائق کو تسلیم کیا جانا چاہیے ن لیگ کے کئی ارکان بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں جب کہ قومی اسمبلی میں واپسی کے حوالے سے منگل کو اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔

Exit mobile version