وزیر دفاع اورمسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2014ء میں بھی تحریک انصاف رسوائی کے ساتھ اسمبلی میں واپس آئی،اب اگر یہ واپس آئیں گے تو تقریر ان کا حق بنتا ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ہم خود اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں،ہمارے نمبر پورے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کے وقت حمزہ شہباز ہوتے تو ضرور فرق پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف وطن واپسی کے لئے ہمارا انتظار کررہے ہیں ہم لیگل کو ر فراہم کریں۔
2014ء میں بھی پی ٹی آئی رسوائی سے اسمبلی میں آئی،خواجہ آصف

گالف کلب کی کھربوں کی زمین کا کرایہ صرف 5000 روپے ہے: خواجہ آصف