تازہ ترین

جینوا کانفرنس میں 9ارب ڈالر ملنا غیبی امداد سے کم نہیں،وزیراعظم

جینوا کانفرنس میں 9.7ارب ڈالر امداد کا اعلان ہوا ہے،وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس میں 9ارب ڈالر سے زائد رقم ملنا غیبی امداد سے کم نہیں،اتنی بڑی رقم کا پاکستان کو ملنا موجودہ اتحادی حکومت پر دنیا کے اعتماد کااظہار ہے۔ہمارے نمائندے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جینوا کانفرنس کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے پاکستان اورمصیبت زدہ عوام کے لئے بہتری کی راہ کھولی،نو ارب ڈالر سے زائد رقم سیلاب متاثرین اورپاکستان کی بحالی کیلئے غیبی امداد سے کم نہیں۔اتنی بڑی رقم کا پاکستان کو ملنا متحدہ اتحادی حکومت پر دنیا کے اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ اکائیوں اور بائیس کروڑ عوام کے اتحاد کی کامیابی ہے،یہ پاکستان کی ٹیم ورک کی کامیابی ہے،وفاق اور اکائیوں کے اسی ٹیک ورک اور قومی جذبے سے پاکستان اور عوام کو مشکلات کی دلدل سے نکالیں گے۔اس امانت کو دیانتداری،شفافیت اور تھرڈ پارٹی آڈٹ سے حق داروں تک پہنچائیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image