کورونا وائرس کا شکار ہونے والے مسلم لیگ ن کے رہنما،سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی اپنی بیماری کی وجہ سے آج عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ہے۔شاہد خاقان عباسی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث عدالت میں حاضری سے قاصر ہوں۔سابق وزیراعظم کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ آج کی سماعت کے لئے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی گزشتہ ماہ 2022ء میں تیسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

Leave feedback about this