پشاور:خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد نان بائیوں نے تندور کردیئے۔نان بائیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ170گرام کی روٹی پر10روپے بڑھائے جائیں جبکہ 20روپے کی روٹی اب 30روپے میں فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔نان بائیوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی حالیہ قیمت میں اضافے کے باعث روٹی کی قیمت بڑھانا ہماری مجبوری ہے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت20روٹے مقرر ہے،روٹی مقررہ ریٹ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Leave feedback about this