اسلام آباد:دفتر خا رجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ امید ہے عالمی برادری جنیوا کانفرنس میں پاکستان کی مدد کرے گی۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر نو کے لئے 9جنوری کو جنیوا میں عالمی کانفرنس ہوگی جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کرینگے۔اس موقع پر امید ہے کہ عالمی برادری پاکستان کی مدد کرے گی۔ترجمان کے مطابق کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر بحث ہوگی جب کہ عالمی رہنما اور معاشی ادارے واین جی اوز کے مائندگان بھی کانفرنس میں شرکت کرینگے انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ معاشی معاملات سمیت اہم امور پر بات چیت جاری رہتی ہے۔معاشی معاملات پر دوست ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے رابطوں میں ہیں۔

Leave feedback about this