تازہ ترین دنیا

مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں ماحولیاتی نسل کشی کے مترادف ہیں، ایرانی صدر

مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں ماحولیاتی نسل کشی کے مترادف ہیں، ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگوں کے نتیجے میں ہونے والی ماحولیاتی تباہی کی مذمت کرے۔ان کا کہنا ہے کہ غزہ اور خطے کے دیگر علاقوں میں جنگوں نے قدرتی ماحول کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے اثرات سرحدوں تک محدود نہیں رہتے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی صدر نے یہ بات آرمینیا میں منعقدہ ایک عالمی ماحولیاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی شریک تھے۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ خطے میں جارحانہ جنگوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کو ’ماحولیاتی نسل کشی‘ قرار دیا جانا چاہیے اور عالمی سطح پر اس کی مذمت ہونی چاہیے۔

ایرانی صدر کے مطابق جنگوں کے ماحولیاتی اثرات ایک ملک تک محدود نہیں رہتے، اس لیے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر مشترکہ اقدامات اور حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ اور مشرقِ وسطیٰ کے دیگر علاقوں میں تنازعات کے انسانی اور ماحولیاتی اثرات عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field