تازہ ترین دنیا

وائٹ ہاﺅس کی نئی ترجمان کیٹی زکریا کی بوکھلاہٹ‘ پہلی بریفنگ میں ٹرمپ کو اپنا شوہرقراردیدیا

وائٹ ہاﺅس کی نئی ترجمان کیٹی زکریا کی بوکھلاہٹ‘ پہلی بریفنگ میں ٹرمپ کو اپنا شوہرقراردیدیا

ان کی پہلی بریفنگ زبانی غلطی اور کئی غیر معمولی لمحات کے باعث توجہ کا مرکز بن گئی‘ غلطی سے شوہر اور صدر میں فرق بھول گئیں .رپورٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیٹی زکریا کو پہلی ہی پریس بریفنگ کے دوران خفت کا سامنا کرنا پڑ گیا کیٹی زکریا پریس بریفنگ کے دوران غلطی سے شوہر اور صدر میں فرق بھول گئیں، جس کے بعد انہوں نے صرف 14 منٹ میں بریفنگ ختم کر دی. اپنی پہلی بریفنگ کے دوران کیٹی زکریا نے زیادہ تر وقت تیار کردہ تحریر پڑھتے ہوئے صدر ٹرمپ کی تعریف کی اور ان کی انتظامیہ کے اقدامات کو اجاگر کیا، تاہم ان کی پہلی بریفنگ زبانی غلطی اور کئی غیر معمولی لمحات کے باعث توجہ کا مرکز بن گئی ۔

بریفنگ کے آغاز میں کیٹی زکریا نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور میں طویل عرصے سے ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی بعد ازاں ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان جیسے مصروف اور دباؤ والے عہدے کے ساتھ وہ اپنے 4 بچوں کے لیے وقت کیسے نکالیں گی. اپنے شوہر فلم پروڈیوسر ٹائلر زکریا کا ذکر کرنے اور بچوں کے ساتھ شام کا وقت نہ گزارنے کو ناقابل قبول قرار دینے کے بعد انہوں نے کہا کہ میرے صدر، معاف کیجیے، میرے شوہر یہاں موجود ہیں اس زبانی غلطی پر کیٹی زکریا نے صورتِ حال سنبھالنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی خوب رہی، تاہم وہ گھبرائی ہوئی دکھائی دیں اور چند ہی لمحوں بعد بریفنگ روم سے چلی گئیں۔
امریکی صحافیوں نے ان کی پہلی بریفنگ کو انتہائی خراب آغاز قرار دیا تاہم صدر ٹرمپ نے اپنی نئی ترجمان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کیٹی زکریا نے بہترین کارکردگی دکھائی اور بہت اچھا کام کیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field