پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز کا نشہ آور شے کا ٹیسٹ مثبت آنے پر معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق محمد نواز کا نشہ آور شےکا ٹیسٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران مثبت آیا تھا، آئی سی سی نے اس حوالے سے پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے۔
ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے معلومات فراہم کرنے کے بعد پی سی بی نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ میں محمد نواز پر ریکریئیشنل ڈرگ (نشہ آور شے) استعمال کرنا ثابت ہوا، پی سی بی محمد نواز کے خلاف تحقیقات سے متعلق آج آئی سی سی کو آگاہ کرے گا۔
خیال رہے کہ محمد نواز ان دنوں پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

Leave feedback about this