امریکہ ، ایران مذاکرات کے سیکنڈ راؤنڈ کی خبریں سامنے آنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
میدیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی کی 97 ڈالر زفی بیرل فروخت جاری ہے جبکہ برینٹ خام تیل 98 ڈالرز فی بیرل پر آگیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی خبریں تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔
برطانوی خبر ایجنسی’’ رائٹرز‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ اور ایران کے وفود رواں ہفتے امن مذاکرات کے لیے دوبارہ اسلام آباد آسکتے ہیں۔

Leave feedback about this