پاکستان تازہ ترین

حجاج اکرام کے لئے خوشخبری! سعودی عرب میں مفت سم کارڈ فراہم کرنے کا فیصلہ

حجاج اکرام کے لئے خوشخبری! سعودی عرب میں مفت سم کارڈ فراہم کرنے کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے حج 2026 کے عازمین حج کے لیے ایک اہم سہولت کے تحت سعودی عرب میں مفت موبائل سم کارڈ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے دورانِ حج مواصلاتی سہولتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔

حجاج کرام کے لیے اس بار حج کے دوران رابطہ آسان بنانے کے لیے ایک بہترین انتظام کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تمام پاکستانی حاجیوں کو سعودی عرب پہنچنے پر سرکاری سطح پر سم کارڈ بلا معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق لانگ پیکیج کے تحت حجاج کو 600 منٹس اور 40 جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا مفت دیا جائے گا، جبکہ شارٹ پیکیج میں 300 منٹس اور 25 جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا فراہم کیا جائے گا۔

سم کارڈ کے ذریعے مقامی اور بین الاقوامی کالز کی سہولت بھی دستیاب ہوگی، تاکہ حجاج کرام کسی بھی وقت اپنے عزیزوں سے رابطہ کر سکیں۔

حکومت کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ سم کے علاوہ دوسری سم نہ خریدی جائے۔

مزید برآں ایک پاسپورٹ پر صرف ایک ہی سرکاری سم جاری کی جائے گی، جبکہ اضافی سم لینے کی صورت میں سرکاری سم بند کیے جانے کا امکان ہوگا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ حجاج کے لیے موبائل ریچارج کوڈز ان کی رہائش گاہوں میں فراہم کیے جائیں گے اور بیلنس ختم ہونے کی صورت میں ریچارج کی سہولت بھی موجود ہوگی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image