پاکستان تازہ ترین

اہم دورہ!وزیراعظم شہباز شریف 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے

اہم دورہ!وزیراعظم شہباز شریف 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جلد سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے، جس کے دوران ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو سعودی ولی عہد کی جانب سے دورۂ سعودی عرب کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم آئندہ 48 گھنٹوں میں ریاض کے لیے روانہ ہوں گے۔

اس دورے کو خطے کی موجودہ سفارتی صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایران اور امریکا کے مذاکرات کے فوری بعد یہ دورہ مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران باہمی تعلقات، اقتصادی تعاون اور علاقائی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت متوقع ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image