آسمانی بجلی گرنے سے 65 دنبے ہلاک ہوگئے، متاثرہ شخص نے روتے ہوئے دہائی دی کہ "آسمانی بجلی نے میرا سب کچھ ختم کر دیا ہے، یہی میری کل کائنات تھی۔
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں آسمانی بجلی گرنے کے ایک المناک واقعے میں 65 دنبے ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جس سے متاثرہ گلہ بان کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ موسیٰ خیل کے مضافاتی علاقے میں موسلا دھار بارش کے دوران اچانک آسمانی بجلی مویشیوں کے ریوڑ پر گری۔
اس آسمانی آفت کے نتیجے میں 65 دنبے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 15 دنبے شدید زخمی ہوئے ہیں۔
اپنے مال و متاع کی تباہی دیکھ کر متاثرہ گلہ بان شدید صدمے کی حالت میں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ شخص نے روتے ہوئے دہائی دی کہ "آسمانی بجلی نے میرا سب کچھ ختم کر دیا ہے۔
یہی میری کل کائنات تھی، میں اب بالکل بے سہارا ہو چکا ہوں۔
متاثرہ گلہ بان اور علاقے کے مکینوں نے حکومتِ بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ غریب متاثرہ شخص کی فوری مالی امداد کی جائے تاکہ وہ اپنے خاندان کی کفالت دوبارہ شروع کر سکے۔

Leave feedback about this