پاکستان

سندھ حکومت کا موٹر سائیکل سواروں کو ماہانہ 2ہزار روپے دینے کا اعلان

سندھ حکومت کا موٹر سائیکل سواروں کو ماہانہ 2ہزار روپے دینے کا اعلان

کراچی:توانائی بحران کے بعد پیٹرول مہنگا ہونے کے باعث سندھ حکومت نے صوبے میں موٹر سائیکل سواروں کو ماہانہ 2ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پیٹرول پمپ پر کم ریٹ میں نہیں ملیں گے اس لیے ہر موٹر سائیکل والے کو ماہانہ 2 ہزار روپے دیں گے، دو سے تین روز میں ایپلیکیشن کام کرے گی اور شناختی کارڈ پر موٹر سائیکل رجسٹر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آج سے ہم موٹر سائیکل کی ٹرانسفر مفت کر رہے ہیں، جو بھی موٹر سائیکل والے ہیں اپنے نام ٹرانسفر کروائیں، ایک سو روپے ایک لیٹر پر ہم سبسڈی کی رقم دیں گے، آج سے 15 دن بعد ہم رقم ٹرانسفر کر دیں گے اور 2 ہزار روپے ہر موٹر سائیکل والے کو ٹرانسفر کریں گے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر جا کر اپنی موٹر سائیکل کو چیک کر سکتے ہیں، 15 دن کے بعد ہر رجسٹرڈ موٹر سائیکل والے کو 2 ہزار روپے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشت کار کو سپورٹ کیا گیا ہے، ہم نے گندم کی قیمت بھی 3500 روپے فی من مقرر کر دی۔انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت بڑھ گئی جس سے کاشت کار کو نقصان ہوگا، 20 لاکھ ایکڑ چھوٹے کاشت کار کے پاس ہے اس لیے 1500 روپے فی ایکڑ پر ہم ان کاشت کاروں کو فراہم کریں گے اور پیر سے 1500 روپے فی ایکڑ ٹرانسفر کرنا شروع کریں گے جبکہ بڑے زمینداروں کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونا پڑے گا۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ عمل صوبے خود کریں گے، تیسری تجویز پر بہت بحث ہوئی اور ایک ماہ کا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاق اس بات پر عمل کرے گا اور پیسے صوبے دیں گے، یہ ٹارگٹڈ سبسڈی ہے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image