انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

انتظار ختم !برسوں کے الزامات کا بوجھ ٹوٹ گیا، علی ظفر بے گناہ قرار، میشا شفیع پر 50 لاکھ جرمانہ عائد

سیشن کورٹ لاہور نے گلوکار علی ظفر کا میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت دعویٰ کا فیصلہ سنادیا۔

ایڈیشنل سیشن جج آصف حیات نے محفوظ فیصلہ سنایا، فیصلے میں عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دیا۔

علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا، میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔

کیس میں مجموعی طور پر 20 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے، کیس میں 284 پیشیاں ہوئیں، اس دوران 9 ججز کے تبادلے ہوئے۔

خیال رہے کہ علی ظفر نے 2018 میں میشا شفیع کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image