عیدالفطر جمعہ کو ہوگی یا ہفتہ 21 مارچ کو؟ فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے کل اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔
جمعرات کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں اسلام آباد میں وزرات مذہبی امور کے دفتر میں ہوگا۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے زونل ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔
مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوں گے اور ملک بھر سے رویت ہلال کی شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی موصول ہونی والی شہادتوں کا جائزہ لیکر چاند نظر آنے یا نہ نظر آنے کا اعلان کرے گی۔

Leave feedback about this