نیویارک :اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ اس وقت جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن کے خواب کو خطرہ ہے ، عالمی رہنما کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے، عالمی تناؤ سے فوجی اخراجات بڑھ رہے ہیں ، جدید ٹیکنالوجی تنازعات کو مزید مہلک بنا رہی ہے۔اس کے علاوہ اقوام متحدہ نے عالمی توانائی کی سپلائی متاثر ہونے سے پیدا صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
ترجمان یو این Stephane Dujarric نے کہا سب جانتے ہیں کہ تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر ہر چیز پر پڑتا ہے۔

Leave feedback about this