تازہ ترین دنیا

کیا بھارت ایران جنگ میں کود پڑا؟ امریکی دفاعی مشیر کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا

کیا بھارت ایران جنگ میں کود پڑا؟ امریکی دفاعی مشیر کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا

ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم دعویٰ سامنے آیا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے بھارتی بندرگاہیں استعمال کر رہا ہے۔ یہ دعویٰ سابق امریکی وزیر دفاع کے مشیر ڈوگ میک گریجر نے ایک انٹرویو میں کیا۔

ڈوگ میک گریجر کے مطابق امریکی بحری اڈے ایران کے ممکنہ حملوں کی زد میں ہیں، جس کے باعث امریکا متبادل انتظامات کر رہا ہے اور اسی سلسلے میں بھارتی بندرگاہوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان کے بیان کے بعد خطے کی سفارتی صورتحال پر نئے سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب بعض عالمی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران پر حملے سے قبل بھارتی وزیر اعظم کے دورۂ اسرائیل کی ٹائمنگ نے سفارتی حلقوں میں تشویش پیدا کی۔ رپورٹس کے مطابق اس دورے کو خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔

برطانوی اور عرب میڈیا کے بعض تجزیوں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران کے معاملے پر بھارت کا مؤقف محتاط مگر خاموشی پر مبنی رہا، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔

تاہم ان دعوؤں اور تجزیوں پر تاحال امریکا یا بھارت کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں خطے کی بدلتی ہوئی صف بندی عالمی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image