تازہ ترین کھیل

کیا قسمت پلٹے گی یا خواب ٹوٹ جائیں گے؟ اگلے دو میچز فیصلہ کن، بھارت کو سیمی فائنل کے لالے پڑ گئے

کیا قسمت پلٹے گی یا خواب ٹوٹ جائیں گے؟ اگلے دو میچز فیصلہ کن، بھارت کو سیمی فائنل کے لالے پڑ گئے

ٹی 20ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں South Africa نے روایتی حریف India کو 76 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔ جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 188 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، جس کے جواب میں بھارتی ٹیم محض 111 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

یہ شکست رنز کے اعتبار سے ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کی سب سے بڑی ہار ہے۔ اس سے قبل 2010 کے ایڈیشن میں Australia نے بھارت کو 49 رنز سے ہرایا تھا، تاہم موجودہ شکست نے اس ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

سپر 8 کے گروپ 1 میں بھارت کے ساتھ جنوبی افریقا، West Indies اور Zimbabwe شامل ہیں، جہاں ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

76 رنز کی بڑی شکست کے بعد بھارت کا نیٹ رن ریٹ منفی 3 تک گر چکا ہے، جس نے اس کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ اب بھارتی ٹیم کو اپنے باقی دونوں میچز (زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف) نہ صرف جیتنا ہوگا بلکہ بڑے مارجن سے کامیابی بھی حاصل کرنا ہوگی۔

ممکنہ صورتحال کے مطابق اگر ویسٹ انڈیز جنوبی افریقا کو شکست دے، زمبابوے اپنے تمام میچز ہار جائے اور بھارت اپنے دونوں میچز جیت لے تو گروپ میں تین ٹیمیں چار، چار پوائنٹس کے ساتھ برابر ہو سکتی ہیں۔ ایسی صورت میں سیمی فائنل تک رسائی کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

موجودہ حالات میں بھارت کے لیے صرف فتح کافی نہیں بلکہ بھاری مارجن سے کامیابی ناگزیر ہو چکی ہے، ورنہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ حقیقت کا روپ دھار سکتا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image